مذاکرات

پاکستان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے اسٹریٹیجی تیار کرلی، آئندہ چوبیس گھنٹوں معاہدہ متوقع

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے اسٹریٹیجی تیار کرلی، آئندہ چوبیس گھنٹوں معاہدہ متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق 727 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی اسٹریٹیجی تیار کرلی گئی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے میں سست روی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کیمطابق حکمت عملی کے تحت پہلے 6 ماہ میں صرف 151 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب تک کمی ہو سکتی ہے جس سے مختلف وزارتوں کے کئی منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں جن میں صحت، تعلیم، ہاؤسنگ، خوراک اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق 9 ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے آئندہ چوبیس گھنٹے اہم ہیں ،آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک پالیسیوں کے حوالے سے یادداشت (ایم ای ایف پی) پاکستانی حکام کو فراہم نہیں کی۔یہ وہ دستاویز ہے جس کی بنیاد پر اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔ وزارت خزانہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ نو فروری کی ڈیڈلائن سے قبل اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں