بیجنگ (گلف آن لائن) ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے بعد چین کی جانب سے ترکیہ کو 40 ملین یوآن کی ہنگامی امداد کی پیش کش کے بعد چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈنگ بوچھنگ نے آٹھ تاریخ کو کہا کہ چین شام کو 30 ملین یوآن کی ہنگامی انسانی امداد بھی فراہم کرےگا، جس میں 2 ملین ڈالر نقد امداد اور ضروری امدادی سامان شامل ہے، اس کے ساتھ چین غذائی امداد کے منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لا رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق سی آئی ڈی سی اے ترکیہ اور شام میں متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ متاثرین کی مدد کے لئے مذکورہ بالا امداد پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔ چین آفات کی صورتحال اور حقیقی ضروریات کے مطابق ترکیہ اور شام کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرتا رہے گا۔