بلاول بھٹو زرداری

عاصمہ جہانگیر کی اصول پسندی، عوام دوستی اور آئین پسندی ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے،بلاول بھٹوزرداری

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی اصول پسندی، عوام دوستی اور آئین پسندی ہم سب کیلئے مشعلِ راہ ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے عاصمہ جہانگیر کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر جمہوریت کی غیرمتزلزل حمایت اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا نام ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عاصمہ جہانگیر کو ان کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر آئین و قانون کی حکمرانی، پارلیمان کی بالادستی، انسانی حقوق اور رواداری کے فروغ کی جدوجہد میں ہمیشہ پہلی صف میں شامل رہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں