بیجنگ (گلف آن لائن) شام کی وزارت خارجہ کے سفارتی تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر عماد مصطفیٰ نے کہا کہ مصیبت میں ہی اصل دوستی کی پہچان ہوتی ہے اور چین ہمیشہ مشکل وقت میں ضرورت مند دوستوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ہفتہ کے روز
انہوں نے کہا کہ شمالی شام کا شدید متاثرہ حلب کا علاقہ ان کا آبائی گھر ہے۔وہ ہسپتال جہاں وہ پیدا ہوئے اب مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔اس تباہی کا سامنا کرتے ہوئے وہ انتہائی غمگین ہیں۔ چین کی جانب سے شام کو ہنگامی انسانی امداد کے لیے 30 ملین یوآن کی فراہمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین شام کا حقیقی دوست ہے۔ حکومتی اقدامات کے علاوہ چینی عوام بھی شام کے لیے بہت ہمدردی رکھتے ہیں اوربہت سی غیر سرکاری تنظیمیں امدادی سامان اکٹھا کر رہی ہیں، جیسے کمبل، سردیوں کے کپڑے اور دیگر بہت سا سامان۔ وہ یہ سب سامان شام بھیجنے جا رہے ہیں۔ چین ہمیشہ کمزور اور چھوٹے ممالک اور ان دوستوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے جنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا