اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کودوام دینے کے لیے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ایمرجنسی لگائی گئی تواس کے شدید سیکیورٹی اثرات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکز، آزادی رسمی ہوگی۔پی ٹی ا?ئی رہنما نے کہا کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انتخابات کروا کر حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے، ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیے