لاہور ( گلف آن لائن)لاہور میں پولیو وائرس کے کیس کی تصدیق کے بعد ملک کے 39 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم پیرسے شرورع ہوگی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز پیر سے ہو رہا ہے۔وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادرپٹیل کے مطابق خصوصی انسدادِ پولیو مہم 13 تا 17 فروری 9 اضلاع میں چلائے جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے 30 اضلاع میں جزوی انسدادِ پولیو مہم چلے گی، پنجاب کے 2 اضلاع لاہور اور فیصل آباد میں بھی مجموعی طور پر مہم چلائی جائے گی۔
عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ جنوبی خیبر پختون خوا کے 7 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی، جن میں بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، شمالی وزیرستان، بالائی اور زیریں جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ملک سے پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے والدین کا تعاون بے حد ضروری ہے۔