لاہور (گلف آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بالر محمد حسنین نے کہا ہے کہ لیگ کے 8ویں ایڈیشن میں نمبر ون بالر بننا اور اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹرافی جتوانا میرے اہداف ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے گلیڈی ایٹرز کی تیاریاں اچھی ہیں،
کافی محنت کی ہے اورجو تیاریاں کی ہیں اب ان کو استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے، میری بالنگ میں کافی بہتری آئی ہے، دن بدن بہتر ہو رہا ہوں، ایونٹ میں سب بیٹرز کو آٹ کرنا میرا ٹارگٹ ہے ۔محمد حسنین نے کہا کہ نوجوان بالرز کو اپنا 100 فیصد دینے کا مشورہ دوں گا، میں لائن میں لگا تھا، پی ایس ایل میں موقع ملا تو پرفارمنس دے کر توجہ حاصل کر لی ، قومی لیگ سب کے لئے اچھا موقع ہے۔