زارا نور

زارا نور کا ترکیہ اور شام کے زلزلے پر جذباتی پیغام

کراچی (گلف آن لائن) پاکستانی ٹی اور فلم انڈسٹری میں اپنے نام بنانے والی اداکارہ زارا نور عباس نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر دکھ کا اظہار کیا۔اداکارہ زارا نور نے ٹوئٹر پر شام اور ترکیہ میں ہونے والی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اپنا بیٹا کھویا ہے، مجھے معلوم ہے کہ کیسا محسوس ہوتا ہے۔

‘انہوں نے لکھا کہ میں مگر یہ تصور بھی نہیں کرسکتی کہ شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے نے بچوں اور فیملی ممبر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، میں دل کی گہرائیوں سے ان کے ساتھ ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں ایک ایسی تنظیم اور لوگوں کو ڈھونڈ رہی ہوں جو اعتماد کے قابل ہوں اور شام اور ترکیہ کے متاثرین کو امداد پہنچا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں