ترک صدر

زلزلے سے متاثرہ لاکھوں عمارتیں ناقابل رہائش ہوچکی ہیں،ترک صدر

انقرہ( گلف آن لائن)ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں عمارتیں ناقابل رہائش ہوچکی ہیں، چند ہفتوں میں تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو شروع کرنے کے اقدامات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر گفتگو کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں عمارتیں ناقابل رہائش ہوچکی ہیں،

چند ہفتوں میں تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو شروع کرنے کے اقدامات کریں گے۔دوسری جانب جنوبی ترکی میں ریسکیو کوششوں میں اس وقت تعطل آیا جب مختلف گروہوں میں تصادم ہوا اور جرمنی اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والے عملے نے ریسکیو آپریشن روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں