کراچی ( گلف آن لائن) بچوں میں غذائی قلت مختلف بیماریوں کا سبب بن رہی ہے، پسماندہ علاقوں کے مکین صفائی ستھرائی پر توجہ دیں اور مچھروں ودیگر حشرات الارض سے بچائو کی تدابیر اختیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزKMCڈاکٹرحسیب نواز نے کاگف کی زیر سرپرستی ڈاکٹر حسیب چائلڈ کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جے یوپی سوشل ویلفیئر ونگکے تعاون سے ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی گلشن سرجانی فیز 2میں منعقدہ ایک روزہ فری میڈیکل کے افتتاح اور معائنے کے موقعہ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر 45 سال سے ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے کوشاں ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی نمائندہ تنظیم کچی آبادیزاینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ”کاگف ”کے تاحیات چیئر مین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی ،
نومنتخب یوسی وائس چیئرمین علی حسن بروہی، آل میچ میکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع شیخ، پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ،پیر سید ارشدحسین اشرفی ،پی پی پی رہنماحمید میمن،نومنتخب جنرل کونسلرامام بخش برہ، ڈاکٹر عبدالحمید،انور عباس پاکستانی، کیمپ آرگنائزر ومیزبان سرحفیظ اللہ ہادیہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ محمدوسیم قریشی، ملک شکیل احمد، فرحان قادری، سفیان قادری، عبدالرحمان، ساجدہ کیانی ،عرفان بروہی، ظہیر شاہ ودیگربھی شریک تھے۔ فری میڈیکل کیمپ میں 400 سے زائد مریضوں کامستند ڈاکٹرز نے مختلف بیماریوں کا مفت معائنہ و علاج کیا اور مفت ادویات بھی دیں۔
چیئرمین کاگف پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہاکہ دکھی نسانیت کی خدمت رضائے الٰہی کا ذریعہ اور عین عبادت ہے،کاگف کی جدوجہد کا مقصدہے کہ ملک کے غریب اور متوسط عوام کو ان کے حقو ق اور صحت، تعلیم مستقل روزگار ان کی دہلیز پر ملے اور اس کیلئے کاگف شبانہ روز بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 75سالوں سے آنے والے تمام حکمرانوں نے بد عنوانیوں کے ریکارڈ توڑ کر اس ملک اور قوم کومقروض کردیا ہے انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ عوام پاکستان اپنے حقوق کے لئے بد عنوان حکمرانوں، نوکر شاہی، سیاستدانوں اور دیگر کے خلاف میدان عمل میں آئیں،”کاگف” کے منشور کی روشنی میں کراچی کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مہنگائی بیروزگاری کے پسے عوام کو صحت عامہ کے حوالے سے مفت فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد ڈاکٹر حسیب چائلڈ کیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمیداری ہے کہ متو سط اور غریب طبقے کو ضروریات زندگی اور گھر کی چھت فراہم کرے مگر افسوس کہ گزشتہ 75سالوں سے آنے والے تمام حکمرانوں نے بد عنوانیوں کے ریکارڈ توڑ کر اس ملک اور قوم کومقروض کردیا ہے انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ عوام پاکستان اپنے حقوق کے لئے بد عنوان حکمرانوں، نوکر شاہی، سیاستدانوں اور دیگر کے خلاف میدان عمل میں آئیں ”کاگف” لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں سمیت مختلف محکموں خصوصاً KMC، KDA،LDA، ریونیو بورڈمیں بد عنوانی، اقربا پروری اور جعلی کاغذات پر من پسند گوٹھوں اور کالونیوں کو لیزیں دینے کے خلاف یکم مارچ سے لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور بد عنوانوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی جس میں سول سوسائٹی کے تمام طبقات بھر پور شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو درپیش مسائل اس وقت حل ہوں گے جب ان آبادیوں اور گوٹھوں کے مکیں اپنے حقوق کیلئے میدان عمل میں آئیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں سرکاری اداروں کی سرپرستی میں قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کار کچی آبادیوں اور گوٹھوں میں سرکاری اراضی پر قبضے کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچارہے تودوسری جانب چائنا کننگ میں ملوث بااثر افراد تا حال قانون کی گرفت سے بچے ہوئے ہیں انتظامی اداروں کا فرض ہے ک وہ ان قبضہ گروپوں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کرکے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکینوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے کچی آبادی قانون کے تحت مالکانہ حقوق دیں اور ان کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کریں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام میں ہی قوم کی بقاء ہے حکوت مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کرے تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا ۔