لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ضیاء محی الدین کی رحلت پر افسردہ ہوں۔پیرکوٹوئٹر پر ضیاء محی الدین کے انتقال پر جاری تعزیتی بیان میں عمران خان نے کہاکہ میری ان سے شناسائی دہائیوں پر محیط ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ضیاء محی الدین نہایت مہذب اور اردو ادب کے حوالے سے خاص طور پر ایک وسیع المطالعہ شخصیت تھے۔
عمران خان نے کہاکہ ضیاء محی الدین کو تفریح کی دنیا میں ایک ادارے کا مقام حاصل تھا، وہ ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔