بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک باقائدہ پریس کانفرنس میں چینی غیر ملکی امدادی طبی کام کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال چین کی غیر ملکی امدادی طبی ٹیموں کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے ۔ 1963 میں چین نے پہلی غیر ملکی میڈیکل ٹیم الجزائر بھیجی، اب تک چین نے دنیا بھر کے 76 ممالک اور خطوں میں تیس ہزار طبی ارکان بھیجے ہیں، اور اس دوران 290 ملین مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔وانگ وین بین نے کہا کہ وبا کے پھیلنے کے بعد چین نے 34 ممالک میں انسداد وبا کے ماہرین پر مشتمل 37 ٹیمیں بھیجی ہیں ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
انہوں نے مزید کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے افریقہ کی مدد کرنے والی چینی میڈیکل ٹیم کے ارکان کو اپنے جوابی خط میں نشاندہی کی کہ چینی عوام امن سے محبت کرتے ہیں اور زندگی کی قدر کرتے ہیں ۔ غیر ملکی طبی امداد اس کا ایک واضح مظہر ہے۔ مستقبل میں چین صحت عامہ کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔