سبزیوں

ننکانہ صاحب میں مہنگائی کا طوفان برقرار،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں

ننکانہ صاحب(گلف آن لائن)ننکانہ صاحب میں مہنگائی کا طوفان برقرار،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں۔آٹا غائب،شہری پریشان،برائلر مرغی 600 روپیہ کلو،چھوٹا گوشت1500روپیہ،انڈے300 روپیہ فی درجن،پیاز240،لہسن400،ادرک600،چاول320،لوکل گھی600 روپیہ کلو سے بھی تجاوز کرگیا۔تفصیل کے مطابق ضلع ننکانہ میں مہنگائی کا جن بے قابو۔دوکاندارپھل سبزیاں اور ضروریات اشیائ کی منہ مانگی قیمتیں مانگنے لگے۔برائلر مرغی600 روپیہ کلو،چھوٹا گوشت1500روپیہ،انڈے300 روپیہ فی درجن،

پیاز240،لہسن400،ادرک600،چاول320،لوکل گھی600 روپیہ کلو سے بھی تجاوز کرگیا۔جبکہ شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں سمیت دوکانوں سے کئی روز سے آٹا غائب۔چکی مالکان150روپیہ کلو آٹا فروخت کرنے لگے آٹے کے حصول کیلئے شہری رل گئے۔جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بڑھتی ہوئی خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے گرم کمروں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے۔شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنا کر خود ساختہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں