یارکشائر کاؤنٹی

یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ڈپٹی چیئر ٹریور اسٹرین لاہوریوں کی مہمان نوازی کے دلدادہ ہوگئے

لاہور (گلف آن لائن)یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ڈپٹی چیئر ٹریور اسٹرین لاہوریوں کی مہمان نوازی کے دلدادہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے یوٹیوب چینل پر ٹریور اسٹرین کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ٹریور نے کہا کہ لاہوریے بہت مہمان نواز ہیں،قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بہترین کوچز اور زبردست سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ دورہ یارکشائر اور لاہور قلندرز کے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔

دوسری جانب یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے کوچ اظہر اللہ نے کہا کہ میں لاہور قلندرز کی کوچنگ کے طریقہ کار کا بہت بڑا حمایتی ہوں، قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعلیٰ معیار کی کوچنگ کی جاتی ہے، لاہور قلندرز نوجوان کھلاڑیوں کی اسکلز میں بہتری لانے کی کوشش کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں