کمیونٹی سمٹ فورم

چین، 2023 سلک روڈٹیلی ویژن کمیونٹی کا سمٹ فورم بیجنگ میں منعقد

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز) چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتما م “2023 سلک روڈ ٹیلی ویژن کمیونٹی سمٹ فورم” بیجنگ میں منعقد ہوا۔اس کا موضوع تھا “ترقی کے لئے مل کر کام کرنا، باہمی فائدہ مند تعاون کرنا اور جیت جیت حاصل کرنا ” ۔فورم کا مقصد “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے میڈیا اداروں کے درمیان اعلی معیار کے تعاون کو فروغ دینا ، افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنا ہے ۔ فورم میں 33 ممالک اور خطوں کے 54 مین اسٹریم میڈیا اداروں کے 120 سے زائد نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔

چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شین ہائی شیونگ نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 ، صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ ہے ۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک کے میڈیا کو فعال طور پر ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہئے، انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے ، اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر میں مثبت حصہ ڈالنا چاہئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں