بوٹم لائن

چین، دیہی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینے کے لئے بوٹم لائن کو محفوظ کرنا لازمی ہے

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں 2023 میں چین میں دیہی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینے کے کلیدی کاموں کو متعارف کیا گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
پریس کانفرنس میں، مرکزی زرعی دفتر کے ڈائریکٹر اور زراعت اور دیہی امور کی وزارت کے وزیر، تھانگ رن جیان نے کہا کہ 2023 میں نمبر 1 مرکزی دستاویز کا بنیادی مواد بوٹم لائن کو محفوظ کرنا، احیاء کو فروغ دینا، اور سیکورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔

بوٹم لائن کو محفوظ کرنے کا مطلب قومی فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانا اور بڑے پیمانے پرغربت کی طرف واپس جانے کو روکنا ہے۔احیاء کو فروغ دینے کا مطلب یہ ہے کہ دیہی احیاء کے عمومی تقاضوں پر توجہ مرکوز کی جائےاور دیہی ترقی، دیہی تعمیرات، اور دیہی حکمرانی جیسے کلیدی کاموں کو مضبوطی سے فروغ دیا جائے۔سیکورٹی کو مضبوط بنانے کا مطلب قیادت کو مضبوط کرنا ہے، جس میں پالیسی کو مضبوط بنانا ، نظام میں اختراعات، زراعت، گاوں اور کسانوں کے امور میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مجموعی قیادت کو مضبوط بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں