فیفا کلب ورلڈکپ 2023ء کی میزبانی سعودی عرب کے سپرد

ریاض(گلف آن لائن) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سعودی عرب کو سال 2023ء کے لئے کلب ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے منتخب کرلیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیفا کونسل نے متفقہ طور پر سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد کے لیے ووٹ دیا، ٹورنامنٹ 12سے 22دسمبر تک کھیلا جائے گا۔قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز پر سعودی عرب کو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے 2027ء کے ایشین کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا تھا۔

اس سے قبل رواں سال سعودی عرب اسپینش سپر کپ، اولیکسینڈر یوسک اور انتھونی جوشوا کے درمیان فائٹ جبکہ ریاض گراں پری ایونٹ بھی ہوسٹ کرچکا ہے۔فیفا کونسل کے اجلاس میں کلب ورلڈکپ میں کچھ نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں 2025ء کے لئے ٹیموں تک تعداد 32 تک بڑھا دی ہے جبکہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا 2026ء ورلڈکپ کے اگلے مرحلے کے لئے رسائی حاصل کرچکے ہیں ان ٹیموں کوالیفائر رانڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس قطر نے فیفا کے عالمی ورلڈکپ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں