بیجنگ (گلف آن لائن) امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ کے حالیہ واقعے کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے زخمی چینی طلباء کو جلد از جلد قونصل معاونت فراہم کی ہے اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ امریکہ میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کرے۔
اطلاعات کے مطابق 13 تاریخ کو امریکہ کی مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 2 چینی طالب علموں سمیت 5 زخمی ہوئے تھے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ گن وائلنس کا مسئلہ امریکی معاشرے میں ایک شدید بیماری کی طرح ہے۔ امریکی ویب سائٹ ‘گن وائلنس آرکائیو’ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے امریکہ میں گن وائلنس کے نتیجے میں 2 ہزار 337 افراد ہلاک اور 4 ہزار 33 زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کے مطابق، ایک تہائی امریکیوں کو خوف ہے کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں انھیں بڑے پیمانے پر فائرنگ کا نشانہ بننے کا اندیشہ رہتا ہے، اور تقریبا ایک چوتھائی افراد بڑے پیمانے پر فائرنگ سے تحفظ کے لئے اپنا طرز زندگی تبدیل کرنے کا اعتراف کر رہے ہیں