ڈیرہ اسماعیل خان (گلف آن لائن)گومل یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کے اکھٹا ہونے پرپابندی لگادی گئی۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طالبات محتاط رہیں اور کلاس رومز تک محدود رہیں، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فیصلے سے طالبات کو زیادہ بہتر اور محفوظ ماحول مل سکے گا۔