سگریٹ

منی بجٹ کے نفاذ سے قبل ہی سگریٹ مارکیٹ سے غائب

لاہور( گلف آن لائن)سگریٹ بنانے والی کمپنیوں نے منی بجٹ کے نفاذ سے قبل ہی سگریٹس کی مارکیٹ میں سپلائی روک دی ، بلیک میں ڈبی کی قیمت میں 70روپے سے 150روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔بتایاگیا ہے کہ سگریٹ بنانے والی کمپنیوں نے منی بجٹ پیش ہونے سے قبل ہی مارکیٹ میں سپلائی روک دی تھی جس کی وجہ سے قلت پیدا ہونے کے باعث دکانداروں نے منہ مانگے داموں پر فروخت شروع کر رکھی ہے ۔

110روپے روپے والی ڈبی 180روپے جبکہ 250والی ڈبی 400روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ دکاندار ڈبی میں فروخت کرنے کی بجائے زیادہ منافع کی لالچ میں کھلے سگریٹ فروخت کر رہے ہیں اور فی سگریٹ 10روپے اور25روپے تک فروخت کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں