گورنر سندھ

حملہ را کی کارروائیوں کا شاخسانہ لگتا ہے، گورنر سندھ

کراچی(گلف آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ بھارتی ایجنسی را کی کارروائیوں کا شاخسانہ لگتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران رینجرز کے لیفٹیننٹ کرنل بھی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، بزدلانہ کارروائیوں کا پہلے بھی مقابلہ کرتے رہے ہیں۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل 8 کے میچز معمول کے مطابق ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں