گندم

محکمہ خوراک پنجاب کی گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش

لاہور (گلف آن لائن) محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے میں گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کردی۔محکمہ خوراک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سندھ حکومت کی طرز پر گندم کی فی من امدادی قیمت مقرر کی جائے۔جاری اعلامئے کے مطابق گندم کے اجرا کی پالیسی اور نرخوں پر بھی نظر ثانی کی جائے گی، گندم سے متعلق بنائی گئی قائمہ کمیٹی مزید سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں