محسن رانجھا

عمران خان پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے ،ٹانگ کے پلستر نے دنیا کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، محسن شاہنواز رانجھا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہاہے کہ عمران خان پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے ،ٹانگ کے پلستر نے دنیا کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، لاہور عدالت میں پیشی اور اسلام آباد کی عدالتوں سے اجتناب منطق سمجھ سے بالاتر ہے،سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے ،صدر عارف علوی الیکشن کمیشن کے مشورے کے بغیر الیکشن کی تاریخ دینے کے مجاز نہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ حسب روایت عمران پھر عدالت نہیں آئے،

عمران خان کے پلستر نے دنیا کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ انہوںنے کہاکہ لاہور عدالت میں پیشی اور اسلام آباد کی عدالتوں سے اجتناب، منطق سمجھ سے بالاتر ہے،سپریم کورٹ کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ انوکھے لاڈلے کے اس رویہ کا نوٹس ضروری ہے،پاکستان کے کسی سیاستدان کو ایسی سہولت عدالت سے نہیں ملی۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف پانامہ کیس میں روزاانہ لاہو ر سے اسلام پیشی پر آتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ باسٹھ ایف کا قانون نواز شریف کے لیے اور تھا اور عمران کے لیے کچھ اور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دیا گیا،عمران خان تین ماہ سے عدالت پیش نہیں ہو رہے۔

محسن رانجھا نے کہاکہ عمران کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ بنایا جائے،چیک کیا جائے کہ یہ کیسا پلاستر ہے جو اتر نہیں رہا۔ انہوںنے کہاکہ پتا چلایا جائے یہ کون سی گولی ہے جس کا علاج صرف شوکت خانم ہسپتال میں ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران لوگوں کے بچوں کو جیل بھجوانا چاہتے ہیں اور خود عبوری ضمانتیں لے رہے ہیں ،عمران نے جیل بھرنی ہے تو ضمانت واپس لیں اور گرفتاری دیں۔ انہوںنے کہاکہ صدر عارف علوی الیکشن کمیشن کے مشورے کے بغیر الیکشن کی تاریخ دینے کے مجاز نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں