وزیرداخلہ

جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا مسلم لیگ (ن) کیلئے رویہ متعصبانہ ہے’رانا ثناء اللہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا مسلم لیگ (ن) کے لئے رویہ متعصبانہ ہے ، جسٹس اعجاز الاحسن نوازشریف کے خلاف مقدمے میں نگران جج رہے، ان سے انصاف کی توقع نہیں ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی آڈیو لیک کا ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آچکا ہے، ان کی غیرجانبداری پر سوال اٹھ چکا ہے ،دونوں جج نواز شریف، شہباز شریف سے متعلق درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دے چکے ہیں ،

پاناما، پارٹی لیڈرشپ، پاک پتن الاٹمنٹ کیس، رمضان شوگر ملز کے مقدمات اس فہرست میں شامل ہیں،قانون اور عدالتی روایت ہے کہ متنازعہ جج متعلقہ مقدمے کی سماعت سے خود کو رضاکارانہ طور پر الگ (ریکیوز) کر لیتے ہیںم،م تاثرہ فریق کی درخواست پر بھی متنازعہ جج بینچ سے الگ کر دئیے جانے کی روایت ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم دونوں ججوں کو نوازشریف اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچوں سے الگ ہونے کا کہے گی ، دونوں ججوں سے کہا جائے گا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے مقدمات نہ سنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں