چین

نارڈ اسٹریم پائپ لائن کی تباہی کے ذمہ داروں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی، چین

اقوام متحدہ (گلف آن لائن) روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےگزشتہ سال ستمبر میں “نارڈ ا سٹریم” قدرتی گیس پائپ لائن دھماکے کے حوالے سے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں چینی نمائندے نے کہا کہ “نارڈ ا سٹریم” پائپ لائن کی تباہی کی وجہ اور ذمہ داروں کا پتہ لگانا ضروری ہے اور انھیں کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے اپنی تقریر میں کہا کہ “نارڈ اسٹریم” قدرتی گیس پائپ لائن کو گزشتہ سال ستمبر میں نقصان پہنچنے کے بعد سے توانائی کی عالمی منڈی اور قدرتی ماحول پر بہت منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔ حال ہی میں تمام پارٹیز نے “نارڈ اسٹریم” پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں بہت سی تفصیلات اور معلومات دیکھی ہیں، اور متعلقہ فریقوں کو اس کا جواب دینا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہاکہ اس طرح کے تفصیلی مواد اور مکمل شواہد کی موجودگی میں ،امریکہ کی جانب سے “مکمل طور پر جھوٹ اور خالص من گھڑت” کا ایک سادہ سا جملہ کہہ دینا، اقوام عالم کے بہت سے سوالات اور خدشات کا جواب دینے کے لیے کافی نہیں ہے، ایسا کرنے سے سچائی پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا ۔ہم متعلقہ فریقوں کی طرف سے قابل اطمنان وضاحت کے منتظر ہیں۔ ایسی درخواست بالکل جائز اور معقول ہے۔

چانگ جون نے کہا کہ اقوام متحدہ سب سے مستند اور نمائندہ بین الاقوامی ادارے کے طور پر، بین الاقوامی تحقیقات کے انعقاد اور بین الاقوامی بنیادی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں