محکمہ خوراک

محکمہ خوراک روزانہ سبسڈائز ریٹ پر 94 فنکشنل فلور ملز کو 2595.500میٹرک ٹن گندم فراہم کر رہا ہے، عمرسرور

مکوآنہ (گلف آن لائن ) محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن روزانہ کی بنیاد پر سبسڈائز ریٹ پر مجموعی طور پر94 فنکشنل فلور ملز کو 2595.500میٹرک ٹن گندم فراہم کر رہا ہے۔محکمہ خوراک کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر سرور نے بتایاکہ ڈویڑن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں محکمہ کی طرف سے 94 رجسٹرڈ فلور ملز کو949 باڈیز کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 2595.500میٹرک ٹن گندم سبسڈائز قیمت 2400روپے فی 40کلو گرام کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ضلع فیصل آباد میں روزانہ48فلور ملز کو 497باڈیز کے تحت 1739.500میٹرک ٹن گندم، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی20فلور ملز کو 183باڈیز کے تحت 295.00میٹر ک ٹن، ضلع جھنگ کی23رجسٹرڈ و فنکشنل فلور ملز کو 238باڈیز کے تحت 384میٹر ک ٹن اور ضلع چنیوٹ کی3فلور ملز کو31باڈیز کے تحت 177میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں