لاہور (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ الٹی گنتی شرو ع ہو چکی پی ڈی ایم ٹولہ اپنا بوری بستر گول کرلے، جیل بھرو تحریک میں کارکنو ں کا جوش و خروش دیکھ کر ملک لوٹنے والوں کے او سان خطاء ہو چکے ہیں،عمران خان کی کا ل پر کارکنو ںنے جیل بھرو تحریک میں بھرپور حصہ لے کر حکمرانو ں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ امپور ٹڈ حکومت ہرمحاذ پر نا کام ہو چکی ہے شو باز غر یب عوام پر مزید مہنگا ئی کا بو جھ ڈالنے اورآئی ایم ایف کوخوش کرنے کی بجائے اپنی ناکامی کااعتراف کر تے ہوئے فوری اقتدار سے الگ ہوجائے اورملک میں فوری عام انتخابات کرا کے حکومت عوام کے منتخب نمائندو ں کے حوالے کر ے اگر پی ڈی ایم ٹو لہ مزید برسراقتدارر ہا توملک کوناقا بل تلا فی نقصان پہنچے گا ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی جیل بھرو تحریک ملک میں حقیقی آزادی اور عام انتخابات کے انعقاد تک جاری رہے گی عمران خان ملک اور قوم کی حقیقی آزادی اور لوٹ مار کرنے والے ٹو لے کیلئے جدوجہد کررہے ہیںان شا ء اللہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ملک کے دوبارہ وزیراعظم بن کے ملک کولو ٹنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹو لہ اپنی خو فناک شکست کے پیش نظر انتخابات سے راہ فرار اختیارکررہاہے مگر انہیں ہرحال میں انتخابات کرانا پڑیں گے ان شاء ا للہ عام انتخابا ت میں 13جماعتو ں کے ٹو لے کومنہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی عوام ووٹ کی طا قت سے پی ڈی ایم ٹو لے کی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کردے گی۔