اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

سپیکر قومی اسمبلی کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 11 نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 11 نہتے فلسطینیوں کی شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعرات کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت سے 11 نہتے فلسطینیوں کی شہادت اور 102 افراد کے زخمی ہونے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا ظلم وبربریت بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیئے،

پاکستان کی پارلیمان اور عوام فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر مظلوم فلسطینی عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نیشہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں