اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ازخودنوٹس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صدر کے احکامات پر اب خود فیصلہ نہیں کرے گا، الیکشن کمیشن صدارتی احکامات پر اپنا موقف سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئینی ماہرین کی تحریری رائے ملنے پر آج صدارتی حکم نامہ پر فیصلہ کرنا تھا