کاجول

فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا ریمیک کبھی نہیں بن سکتا، کاجول

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور کبھی خوشی کبھی غم کا ریمیک کبھی نہیں بنایا جاسکتا۔کاجول نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ اور ‘کبھی خوشی کبھی غم’ جیسی فلمیں صرف ایک بار بن سکتی ہیں، اگر فلمساز ان فلموں کا ریمیک بنانے کی کوشش کریں گے تو شائقین کو پسند آنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلموں کا ریمیک دیکھ کر ناظرین کو وہ احساس کبھی نہیں ہوگا جو کہ اصل فلم دیکھ کر ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب آپ انہیں پہلی بار دیکھتے ہیں تو آپ کو جو کچھ محسوس ہوتا ہے وہ اسے دوبارہ دیکھ کر نہیں ہوسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں