اسلام آ با د (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں چین اور پاکستان نے دس سالوں کی مشترکہ کوششوں کےبعد چینی ساختہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے سرسوں کی ایک نئی قسم کامیابی کے ساتھ کاشت کی ہے ۔
یہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون پروگرامز میں سے ایک ہے۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سرسوں کی یہ نئی قسم زیادہ پیداوار اور منافع کی حامل ہے۔مارچ میں فریقین سرسوں کی کاشت کاری کے حوالے سے تربیتی پروگرام، مشین کے ذریعے سرسوں کی کٹائی کی ٹیکنالوجی متعارف کروائیں گے۔
ملک میں صنعتی چین قائم کرنے کے لیے پاکستان ، چین سے سرسوں کی کاشت کاری والی مشینری اور آئل پریس ٹیکنالوجی درآمد کرے گا اور نئی اقسام کی افزائش کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔