ممبئی( گلف آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے پراپرٹی کے بزنس میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ایک اور مہنگا ترین بنگلا خرید لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے ممبئی کے قریب ایک نئی آبادی میں 6کروڑ بھارتی روپے کا بنگلا خریدا ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ لگژری بنگلا علی باغ میں ہے۔رپورٹس کے مطابق 2ہزار اسکوائر فٹ کے بنگلے میں 400اسکوائر فٹ کا سوئمنگ پول بھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہونے کے باعث ویرات کوہلی کے بھائی نے 36لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں 3ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی اسی علاقے میں یہ دوسری پراپرٹی ہے، دونوں شخصیات نے 19.24کروڑ بھارتی روپے میں 36ہزار اسکوائر فٹ کا فارم ہاس بھی خریدا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس پراپرٹی کی بھی 1.15کروڑ بھارتی روپے کی ڈیوٹی ویرات کوہلی کے بھائی وِکاص کوہلی نے دی تھی۔