بیجنگ (گلف آن لائن) چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلسہ قائمہ کے 39 ویں اجلاس میں چودہویں قومی عوامی کانگریس کے کل 2977 مندوبین کی اہلیت کی تصدیق کی گئی جس کے بعد مندوبین کی فہرست کا اجرا ہوا۔
ان مندوبین کا تعلق مختلف علاقوں ، قومیتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ہے جو وسیع پیمانے پر عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔ملک بھر سے تمام 55 اقلیتی قومیتوں کے کل 442 مندوبین ہیں جو تمام مندوبین کی تعداد کا 14.85 فیصد ہیں ۔
خواتین مندوبین کی تعداد 790 ہے جو کل تعداد کا 26.54 فیصد ہیں ۔ورکرز اور کسانوں کے مندوبین کی تعداد 497 ہے جو کل تعداد کا 16.69 فیصد ہیں۔اس کے علاوہ پیشہ ورانہ تکنیکی اراکین کے کل 634 مندوبین ہیں اور سی پی سی یا حکومتی رہنماؤں کے کل 969 مندوبین ہیں جو تمام مندوبین کا 32.55 فیصد ہیں اور اس میں گزشتہ کانگریس کے مقابلے میں 1.38 فیصدی پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔