لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک سے متعلق سیاسی اور مزاحیہ ردعمل دیا۔اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ٹی وی پر چلنے والی خبروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہائے بیچارے نرم و نازک لوگ۔(ن) کی سینئر نائب صدر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی مختلف شہروں میں جیل بھرو تحریک جاری ہے تاہم ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس تحریک پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر کئی اکائونٹس سے جیل بھرو تحریک پر میمز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔