حسن علی

حسن علی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

لاہور (گلف آن لائن) قومی ٹیم کے فاسٹ بالر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔حسن علی نے پشاور زلمی کے بیٹر جمی نیشم کو آٹ کر کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کر لیں، فاسٹ بالر نے یہ سنگ میل 156 ٹی ٹونٹی میچز میں عبور کیا۔حسن علی 200 ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے 12ہویں پاکستانی بالر بن گئے ہیں، اس سے قبل جنید خان، محمد حفیظ، عمر گل، عماد وسیم اور اظہر محمود بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ شاداب خان، سعید اجمل، یاسر عرفات، محمد عامر، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔وہاب ریاض نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 405 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ اس بار بھی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں