وزیر خارجہ پارک جن

چین زیمبیا کے قرضوں کے مسئلے کے حل کے لئے تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ( گلف آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ چین ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کے مسئلے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے اور ان کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں چین نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ قرضوں کے معاملے پر زیمبیا کے خدشات کو بہت اہمیت دی ہے اور چین ،زیمبیا کےلئے قرضوں میں ریلیف کے اقدامات کرنے والا پہلا بین الاقوامی قرض دہندہ ہے۔

ماؤ نینگ نے مزید کہا کہ زیمبیا کے قرضوں کی تنظیم نو کے مسئلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر بہترین حل تلاش کرنے کے لئے کوشش کرنا ہوگی ۔ زیمبیا کی وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق، مغربی ممالک اور کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کی جانب سے دیے گئے قرضوں کا زیمبیا کے بیرونی قرضوں میں تناسب 70 فیصد ہے۔لہذا مغربی ممالک اور مالیاتی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے زیمبیا کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں.

اپنا تبصرہ بھیجیں