عمران خان

عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان

لاہور(گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں ،پاکستان میں قانون کی حکمرانی ضروری ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہے،جیل بھروتحریک معطل کرتے ہوئےپنجاب اور خیبر پختوانخوا میں الیکشن مہم شروع کررہے ہیں۔

بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرمیں اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کر دیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کے پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں 90دن میں انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہے،سپریم کورٹ نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ضروری ہے،ہم جیل بھرو تحریک معطل کررہے ہیں،پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں الیکشن مہم شروع کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں