مرزا مسعود

Let’s Holiday کے سی ای او مرزا مسعود کا اٹلی میں کشتی حادثے پر اظہار افسوس

شہزاد امین سے

انسانی سمگلنگ کے خطرناک کھیل کے تدارک کیلئے جامع پالیسی تیار کی جائے: مرزا مسعود کا حکومت سے مطالبہ
Let’s Holiday کے سی ای او مراز مسعود نے اٹلی کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے خطرناک کھیل روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نےاپنے ایک بیان میں کیا۔

چند دن پہلے غیر قانونی طور پر روزگار کے لئے لیبیا سے اٹلی جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 100 سے زیادہ افراد جاں بھق ہو گئے ہیں۔اس اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو درجن سے زیادہ پاکستانی بھی شامل ہیں۔مرزا مسعود نے کہا کہ آئے روز دردناک واقعات میں غیر قانونی تارکین وطن کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، انسانی سمگلرز نوجوانوں کو سنہرے خواب دیکھا کر گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے تمام پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کریں، والدین پیسے کے لالچ میں اپنے بچوں کو موت کی طرف نہ دھکیلیں۔

انہوں نے ہم وطنوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر روز گار اور زندگی ہر شخص کی خواہش ہے۔بہتر روزگار کے حصول کیلئے بیرون ملک ضرور جائیں مگر قانونی طریقے استعمال کریں ، قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچائیں۔مرزا مسعود نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ انسانی سمگلرز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے جامع پالیسی تیار کریں ۔بیرون ملک سے اس گھنائونے جرم میں ملوث انسانی سمگلرز کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے کیونکہ

اپنا تبصرہ بھیجیں