ڈاکٹر جاوید اکرم

امراض قلب پرقابوپانے کیلئے پروینٹوکارڈیالوجی کے اقدامات اٹھانے کی اشدضرورت ہے’ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (گلف آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں نگران وزیراعلی پنجاب کے خصوصی نمائندہ ڈاکٹرفرقدعالمگیر،سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری شاہدہ فرخ،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،سی او ای پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین،ڈاکٹرسلمان کاظمی ودیگرافسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پروینٹوکارڈیالوجی کے قیام کے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالہ سے بریفنگ بھی دی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسنی پروفیسرڈاکٹرمحمودایازنے کے پی آئزپرنگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔امراض قلب پرقابوپانے کیلئے پروینٹوکارڈیالوجی کے اقدامات اٹھانے کی اشدضرورت ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کوپرائمری انجیوپلاسٹی کی 24/7سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ کسی بھی بیماری پر قابوپانے کیلئے ریسرچ کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پروینٹوکارڈیالوجی کا شعبہ قائم کیاجائے گا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ پروینٹوکارڈیالوجی کا شعبہ امراض قلب میں مبتلامریضوں کا کلینیکل اور آپریشنل ڈیٹااکٹھاکرے گا۔کلینیکل اور آپریشنل ڈیٹاکے ذریعے ڈیزیزبرڈن کا اندازہ ہوسکے گا۔پروینٹوکارڈیالوجی کے شعبہ میں ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں