بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چینی وزارت تجارت کے متعلقہ اہلکار نے بتایا ہے کہ”بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو کے آغاز سے لے کر اب تک چین اور “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے درمیان اشیائ کی تجارت 1.04 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 2.07 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، جس میں 8 فیصد کی سالانہ اوسط ترقی ہوئی ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سرمایہ کاری کے لحاظ سے 2013 سے 2022 تک چین اور بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان مجموعی طور پر دو طرفہ سرمایہ کاری نے 270 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کیا۔
2022 ء کے اختتام تک بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک تعمیر کردہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے زونز میں چینی صعنتی و کاروباری اداروں کی جانب سے لگائی گئی سرمایہ کاری کا حجم 57.13 بلین امریکی ڈالر تک پہنچا اور روز گار کے421,000 مواقع پیدا ہوئے ۔ انجنیرنگ کے شعبے میں بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں چین کی طرف سے دستخط شدہ نئے معاہدوں اور مکمل ہونے والےمعاہدوں کا مجموعی حجم بالترتیب 1.2 ٹریلین امریکی ڈالر اور 800 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا جو چین کے غیر ملکی منصوبوں کے معاہدوں کا نصف حصے سے زیادہ ہے۔