بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چائنا میڈیا گروپ نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر گریگوریوچ لوکاشینکو کا انٹرویو کیا ہے ۔ہفتہ کے روز ایک رپورٹ کے مطا بق چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ترقیاتی انیشی ایٹو اور گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی عملی انیشی ایٹو ہے اور جب دنیا پرامن حالات اور پرامن ترقی میں ہو تب ہی چینی عوام سمیت تمام انسانیت کامیاب ہوسکتی ہے۔
عظیم چین اور اس کے رہنماؤں نے عالمی امن کا خیال پیش کیا، جو عالمی امن اور ترقی میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے، جو یورپ، یوکرین، بیلاروس اور امریکہ کے لئے فائدہ مند ہے. امن ترقی لاتا ہے اور جنگ تباہی کو جنم دیتی ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے ہمارے موجودہ عالمی نمونے اور ترقی کی نبض کو بہت درست طریقے سے سمجھ لیا ہے۔ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ چین، سب سے طویل تاریخ والی تہذیب، عالمی ترقی کے عمل کی قیادت کر رہا ہے۔