قاہرہ(نمائندہ خصوصی)ہزاروں سال قبل اہرام اور فراعین کی باقیات میں نئی دریافتیں ہوتی رہتی ہیں اور اب پہلی مرتبہ ایک بند سرنگ کھودی گئی ہے جو سب سے بڑے اور مشہور گیزا اہرام میں دریافت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے محکمہ آثار نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم(گریٹ)اہرام میں واقع ہے جو لگ بھگ 4500سال قدیم بھی ہے۔ برآمدے نما یہ کوریڈرور خوفو نامی ایک چھوٹے اہرام کے شمالی رخ پر واقع ہے۔
جدید اسکیننگ ٹیکنالوجی سے اس راستے کا سراغ ملا تھا۔ اسے کھولا گیا تو یہ 9میٹر طویل اور دو میٹر وسیع نکلا لیکن ماہرین اب تک اس کا مصرف بتانے سے قاصر ہیں۔یہ اہرام میں جانے کے مرکزی راستے کے عین اوپر واقع ہے۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے آثارِ قدیمہ کے مصری ماہر زہی ہواس نے بتایا کہ اہرام پر مزید تحقیقات کے لیے 2015ء اسکیننگ کا بین الاقوامی منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس کے بعد یہ پہلی دریافت سامنے آئی ہے۔
اس منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے اہرام کے کئی گوشے دیکھیجائیں گے تاکہ مزید ممکنہ دریافتوں کو یقینی بنایا جاسکے۔اس سروے میں فرش کے نیچے دیکھنے والے ریڈار اور الٹراساونڈ ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی گئی ہے اور توقع ہے اس سیمزید دریافتیں سامنے آئیں گی۔