فواد چودھری

سمجھ سے باہر ہے، وزیراعظم کے اتنے دوروں نے پاکستان کو کیا دیا؟: فواد چودھری

لاہور (گلف آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایک بار پھر غیر ملکی دورے پر گئے ہیں، سمجھ سے باہر ہے اتنے دوروں نے پاکستان کو کیا دیا؟

رہنما پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ پوری دنیا گھوم چکے ہیں ، ہمارے قریب ترین دوست ممالک پاکستان کے مالیاتی بحران کے معاملے سے لاتعلق کھڑے ہیں ، کشمیر،افغانستان پر دس ماہ سے کبھی کہیں ذکر ہی نہیں ہوا۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر ظلم اور جبر کی حکومت ہے، انسانی اور سیاسی حقوق سلب ہو چکے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب میں لوگ مِسنگ پرسنز بن رہے ہیں، بحیثیت جوہری ریاست ہماری ریاستی صلاحیتوں پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری تجربے رجیم چینج کے ثمرات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں