جاوید میمن

ایچ ای سی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں مہیا کر رہی ہے،جاوید میمن

کراچی(گلف آن لائن ) ڈائو یونیورسٹی کے زیراہتمام ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی زون ایم کرکٹ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں نیو پورٹس یونیورسٹی نے آئی او بی ایم کو ہرا کرایچ ای سی انٹر یونیورسٹی کرکٹ چمپئن شپ اپنے نام کرلی۔نیو پورٹ یونیورسٹی نے آئی او بی ایم کو 69رنز سے شکست دے دی۔ نیو پورٹس یونیورسٹی کے مینجر اسپورٹس ارسلان فرزند،ٹیم منیجر سید دانش علی اور کوچ شہزر حسن تھے۔نیو پورٹس کی جانب سے حزیفہ منیر نے 65 رنز بنائے۔ عبادالرحمن 52رنز بنا کر نمایاں کھیل پیش کرسکے ،

جواب میںآئی او بی ایم 178رنز بنا سکی، مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن، ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے، کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، کھیل کے ذریعے معاشرے میں صحت مند ماحول ملتا ہے، کھیل نوجوانوں کی جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ایچ ای سی شہر میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرکے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں مہیا کر رہی ہے۔ منیجر سپورٹس ارسلان فرزند نے کہا کہ نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔کرکٹ ٹیم کی فائنل میں کامیابی کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ فائنل جیت کر یونیورسٹی کو تحفہ دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں