اشرف بھٹی

چیمبرز سے ملنے والی قابل عمل ،موثر تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ ہونا چاہیے’ اشرف بھٹی

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے ملک بھر کے چیمبرز سے ملنے والی تجاویز کو صرف خط و کتابت تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ حکومت قابل عمل او رموثر تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ ہونا چاہیے ، پیشگی آگاہ کر رہے ہیں تاجر طبقے میں ٹیکسز کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں ،سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ ملک کی خاطر میثاق معیشت کی طرف پیشرفت کی جائے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہم اپنی تجاویز سے لاہور چیمبر کو آگاہ کریں گے اور درخواست کریں گے کہ تاجروں کو درپیش مشکلات سے حکومت کو باضابطہ آگاہ کیا جائے ۔ حکومت سے درخواست ہے کہ صرف بیورو کریسی کے اعدادوشمار پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ چیمبرز سے آنے والی تجاویز کو بھی بجٹ دستاویز کا حصہ بنایا جائے ۔مزید کسی طرح کے بوجھ ڈالنے کی پالیسی کو ترک کیا جائے بصورت دیگر ملک میں کاروبار کرنے والا کوئی نہیں رہے گا۔انہوںنے کہا کہ سیاسی جماعتیں نظریے کی بنیاد پر اختلاف کریں لیکن سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کیا جائے ۔

ملک کی خاطر میثاق کی طرف پیشرف کی جائے ،معاشی میثاق میں پاکستان کو قرضوں کو دلدل سے باہر نکالنے کیلئے بھی نکات شامل ہونے چاہئیں اور آئندہ قرض کے حصول کے لئے بھی ایک ضابطہ اخلاق طے کیا جائے کہ کن نا گزیر حالات میں قرض حاصل کیا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں