نیتن یاہو

اسرائیل نے ایران پر ممکنہ حملے کے خلاف آئی اے ای اے کابیان مسترد کردیا

تل ابیب (گلف آن لائن )اسرائیل نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل یا امریکا کا کوئی بھی حملہ غیرقانونی ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے پنی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رافیل گروسی ایک قابل شخص ہیں مگرانھوں نے نامناسب تبصرہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ حملہ کس قانون سے باہر ہے؟

کیا ایران، جو کھلے عام ہماری تباہی کا مطالبہ کرتا ہے،اس کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ ہماری تباہی کے لیے ذبیحہ کے اوزارتیارکرے؟ کیا ہمیں اپنا دفاع کرنے سے منع کیا گیا ہے؟ ظاہر ہے کہ ہمیں ایسا کرنے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ گروسی کو ایران کی جانب سے واضح یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ غیرعلانیہ مقامات پرپائے جانے والے یورینیم کے ذرات کی تحقیقات میں مدد کرے گا اورجوہری تنصیبات سے ہٹائے گئے نگرانی کے آلات دوبارہ نصب کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں