نجی معیشت

نجی معیشت کی صحت مند اور اعلیٰ معیاری ترقی پر توجہ دیں، چینی صدر

بیجنگ (گلف آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے چائنا ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن اور فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ارکان سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی صنعتی و کاروباری اداروں کو نئے ترقیاتی تصور پر عمل کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کا راستہ اپنانا ہوگا۔

انہوں نے نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملک کے اہم منصوبوں بلکہ صنعتی چین اور سپلائی چین کے اہم منصوبوں کی تعمیر میں شرکت کرے تاکہ نجی صنعتی ادارے قومی ملکیت کے صنعتی اداروں کےساتھ عوام کی مشترکہ خوشحالی کی سماجی ذمہ داریاں مل کر اٹھا سکیں۔ نجی معیشت چینی طرز کی جدید کاری کی ترقی میں ایک بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
واضح رہے کہ چین نجی کاروباری اداروں کی تعداد 2012 میں 10.857 ملین سے بڑھ کر 2022 میں 47 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ نجی معیشت کے پیمانے اور طاقت میں تیزی سے اضافے نے چین کی معاشی طاقت میں تاریخی چھلانگ کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں