قائد اعظم یونیورسٹی

جھگڑے میں ملوث 79 طلبا کو قائد اعظم یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(گلف آن لائن ) قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم پر ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ نے جھگڑے میں ملوث 79 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 79 طلبا کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، طلبا کے خلاف کارروائی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں جھگڑا ہوا تھا جس میں ڈنڈوں، لوہے کے راڈز اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جھگڑے میں 16 طلبا زخمی ہوئے تھے جس کے بعد جامعہ کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں