ایلکس گبنی

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز کا ایلون مسک پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

نیو یارک (گلف آن لائن) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ہدایتکار ایلکس گبنی نے دنیا کے امیر ترین شخص ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ دستاویزی فلم امریکی پروڈکشن کمپنی جگ سا پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اس فلم کوہٹ قرار دے دیا۔

ہالی ووڈ کے ہدایتکار نے اس فلم کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئی ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے اس فلم پر کام کر رہے ہیں جس کیلئے وہ کافی پرجوش بھی ہیں۔فلم کے پروڈیوسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب ایلون مسک کی ایک سخت تصویر پیش کرنے کا لمحہ ہے، جو بلاشبہ ہمارے وقت کی سب سے زیادہ بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں۔ تاہم ایلون مسک نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ آنیوالی دستاویزی فلم ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں