لیونل میسی

میسی رواں ماہ سعودی عرب جائیں گے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی بھی رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے سعودی عرب آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ مملکت آئیں گے، جہاں وہ خوبصورت مقامات سے لطف اندوز ہوں گے۔

قبل ازیں گزشتہ سال مئی میں لیونل میسی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ساحلی شہر جدہ میں ایک سالانہ تہوار میں شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ میسی کا دورہ سعودی عرب کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں